دہشت گردوں نے الروضہ مسجد کے تین چوتھائی افراد کو شہید کر دیا

"الشرق الاوسط” کا نمازیوں کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کے خاندان سے گفتگو قاہرہ: عبد الفتاح فرج اور محمد نبيل حلمي پرسو مصر کے شمال سیناء گورنریٹ کے الروضہ نامی مسجد کو نشانہ بنانے والے نمازیوں کے قتل سے بچنے والے افراد اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ […]

دہشت گردوں نے الروضہ مسجد کے تین چوتھائی افراد کو شہید کر دیا
"الشرق الاوسط” کا نمازیوں کے قتل عام میں  شہید ہونے والوں کے خاندان سے گفتگو

قاہرہ: عبد الفتاح فرج اور محمد نبيل حلمي

پرسو مصر کے شمال سیناء گورنریٹ کے الروضہ نامی مسجد کو نشانہ بنانے والے نمازیوں کے قتل سے بچنے والے افراد اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ نے اس حملہ کو خوفناک ٹریجڈی سے تعبیر کیا ہے اور کہا کہ اس میں 305 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں بچوں کی تعداد 27 سے زیادہ ہے۔ "الشرق الاوسط” نے ان بعض لوگوں سے گفتگو کی جن میں سے ایک نے کہا کہ دشت گردوں نے گاؤں کے تین چوتھائی لوگوں کو شہید کر دیا ہے اور فوج نے اس گورنریٹ کے علاقہ میں اپنی کاروائی شروع کر دیا ہے جہاں دہشت گرد تنظیم داعش کے ہمنواں سرگرم ہیں۔)۔۔۔(

اتوار – 8 ربيع الاول 1439 ہجری – 26 نومبر 2017ء  شمارہ: (14243)