برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم کو قتل کرنے کی سازش کا منصوبہ ناکام
لندن: "الشرق الاوسط” برطانوی پولس نے خاتون وزیر اعظم ٹریزا مائی کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس سازش کو انجام دینے والے دو شخص کے خلاف سزائے موت کا الزام عائد کیا ہے۔ کل برطانوی میڈیا نے بیان کیا ہے کہ […]

لندن: "الشرق الاوسط”
برطانوی پولس نے خاتون وزیر اعظم ٹریزا مائی کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس سازش کو انجام دینے والے دو شخص کے خلاف سزائے موت کا الزام عائد کیا ہے۔
کل برطانوی میڈیا نے بیان کیا ہے کہ بیس سالہ نعیمور زکریا رحمن اور اکیس سالہ محمد عاقب عمران نے ڈونگنگ اسٹریٹ میں واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں دھماکہ خیز چیز رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس دھماکہ سے ہونے والے افراتفری میں چاقو کے ذریعہ ان پر حملہ کرکے قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا اور یہ بات طے ہے کہ وہ دونوں ملزم شخص کل عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب حکومت نے گزشتہ سال پولس کی طرف سے نو منصوبہ کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات – 19 ربيع الأول 1439 ہجری – 07 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14254)