جینیوا کی حمایت کے لئے سوچی پر ماسکو کی توجہ مرکوز
آستانہ کا اجلاس کانفرنس کی تیاری ۔۔۔ "حزب اللہ” کا جنوبی شام جماؤ ماسکو: طه عبد الواحد بيروت: يوسف دياب کل روسی وزارت دفاع نے ایئر فورسز کی کاروائیوں کے تسلسل کے ساتھ شام میں داعش کے اختتام کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ماسکو نے جنیوا کی کاروائی […]
آستانہ کا اجلاس کانفرنس کی تیاری ۔۔۔ "حزب اللہ” کا جنوبی شام جماؤ

ماسکو: طه عبد الواحد بيروت: يوسف دياب
کل روسی وزارت دفاع نے ایئر فورسز کی کاروائیوں کے تسلسل کے ساتھ شام میں داعش کے اختتام کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ماسکو نے جنیوا کی کاروائی کی مدد کے لیے سوچی میں شامی قومی گفتگو کانفرنس منعقد کرنے پر اپنی توجہ کو مرکوز کر لیا ہے۔(۔۔۔)
انٹرفاکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو آستانہ کے اجلاسوں میں ماہ کے اخیر میں ہونے والے سوچی کانفرنس کی تیاری کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی۔(۔۔۔)
اس سلسلہ میں الجیش الحر کی جاعتوں نے شام کے جنوب میں لبنان کے حزب اللہ اور شامی حکومت کی طرف سے کی جانے والی خفیہ نقل وحرکت کے سلسلہ میں پرزور انداز میں بتایا ہے اور یہ نقل وحرکت "مثلث الموت” نامی علاقے میں ہو رہے ہیں جو شمالی ریف درعا کو مغربی ریف دمشق اور جنوب کے شمالی ریف القنیطرہ کے ساتھ جوڑتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 20 ربيع الأول 1439 ہجری – 08 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14255)