شامی حکومت اور ان کے اتحادی "موت کی مثلث” میں جمع ہو رہے ہیں

خز علی کے ٹرائل کا مطالبہ، جنوبی لبنان میں عراقی "عوامی فورسز” کی ویڈیو   بيروت: نذير رضا شام کی حکومتی افواج اور ان کے اتحادی ملک کے جنوبی علاقوں درعا، قنیطرہ اور دمشق پر مشتمل "موت کی مثلث” میں جمع ہو رہے ہیں تاکہ "کم کشیدگی” والے علاقوں کے قیام کے معاہد

شامی حکومت اور ان کے اتحادی "موت کی مثلث” میں جمع ہو رہے ہیں
خز علی کے ٹرائل کا مطالبہ، جنوبی لبنان میں عراقی "عوامی فورسز” کی ویڈیو

بيروت: نذير رضا

شام کی حکومتی افواج اور ان کے اتحادی ملک کے جنوبی علاقوں درعا، قنیطرہ اور دمشق پر مشتمل "موت کی مثلث” میں جمع ہو رہے ہیں تاکہ "کم کشیدگی” والے علاقوں کے قیام کے معاہدے کے ضمن میں اسٹریٹجک علاقوں پر کنٹرول کی خاطر حملے کی تیاری کی جا سکے۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر ایک اور ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں عراقی "عوامی فورسز” سے الگ ہونے والے "سرایا السلام” کے عناصر کو جنوبی لبنان میں دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویڈیو کی اشاعت اس وقت میں کی گئی ہے کہ جب "عصائب اہل الحق” کے کمانڈر قیس خز علی کا جنوب کی جانب دورہ کرنے پر رد عمل ختم نہیں ہوا تھا۔ لبنانی حکومت میں "مستقبل کی تحریک” کے ایک نمائندے وزیر محنت محمد کبارہ نے خز علی کو گرفتار کرنے اور ان کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ "انہوں نے لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے”۔

پیر – 23 ربيع الأول 1439 ہجری – 11 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14258]