حیدر العبادی

الصدر اپنے جنگجوؤں کو حکم دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ہتھیار ریاست کو جمع کرائیں

موصل کے سقوط کے بارے میں مالکی کے مسٔلہ پر ان کا ضمنا مطالبہ   بغداد: "الشرق الاوسط” الصدری فرقہ کے رہنما، مقتدی الصدر نے کل اپنے ماتحت "سرایا السلام”؛ جو "عوامی فورسز” میں ضم ہیں، انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار ریاست کو جمع کروائیں، ان کا یہ مطالبہ مو

الصدر اپنے جنگجوؤں کو حکم دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ہتھیار ریاست کو جمع کرائیں
موصل کے سقوط کے بارے میں مالکی کے مسٔلہ پر ان کا ضمنا مطالبہ

بغداد: "الشرق الاوسط”

الصدری فرقہ کے رہنما، مقتدی الصدر نے کل اپنے ماتحت "سرایا السلام”؛ جو "عوامی فورسز” میں ضم ہیں، انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار ریاست کو جمع کروائیں، ان کا یہ مطالبہ موصل کے سقوط کی فائل سے متعلق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کے مسٔلہ کے ضمن میں کیا۔

انہوں نے نجف میں عراقی حکومت کی طرف سے عسکری کاروائی کے اختتام اور "داعش” پر فتح یاب ہونے کے اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الصدر نے "سرایا السلام کو سروس تنظیم میں بدلنے کی تجویز دی”، اور مطالبہ کیا کہ "وہ جلد از جلد اپنے ہتھیار حکومت کو جمع کروائیں اور اپنے فوجی ٹھکانے بند کر دیں”۔ (۔۔۔)

دوسری جانب، الصدر نے حیدر العبادی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سنہ 2014 میں موصل کے سقوط اور "داعش” کے ہاتھوں 1700 فوجیوں کے قتل پر تحقیقات کو دوبارہ کھولے۔ (۔۔۔) جبکہ حالیہ نائب صدر، سابق وزیر اعظم نوری المالکی اس دونوں مسٔلوں میں پہلے ملزم ہیں۔

منگل – 24 ربيع الأول 1439 ہجری – 12 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14259]