شاہ سلمان: ہم عزم وارادہ اور انصاف کے ساتھ بدعنوانی کا سامنا کریں گے
سعودی عرب کا اہل فلسطین کے ثابت شدہ حقوق کی تائید کا اعلان اور انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہ ہونے کی تاکید ریاض: نايف الرشيد کل شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا ہے وہ انصاف اور یقین کے ساتھ بدعنوانی کا سامنے کرنے کا عزم […]
سعودی عرب کا اہل فلسطین کے ثابت شدہ حقوق کی تائید کا اعلان اور انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہ ہونے کی تاکید

ریاض: نايف الرشيد
کل شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا ہے وہ انصاف اور یقین کے ساتھ بدعنوانی کا سامنے کرنے کا عزم وارادہ رکھتے ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ان کا ملک ترقی اور پیش قدمی کے راہ پر گامزن ہو سکے کیونکہ ہر شہری کی امید یہی ہے کہ اس کا ملک ترقی کرے، انہوں نے ریاض میں مشاورتی کونسل کے ساتویں مرحلی کے دوسرے سال کے کاموں کے آغاز کے وقت اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اپنے حال کو ترقی دینے اور مستقبل کو بنانے کی طرف گامزن ہے اور یہ اقدام ترقی، جدت اور پیش رفت کی بنیاد پر اس طرح کیا جا رہا ہے کہ اس کے بنیادی امور سے تعارض نہ ہو سکے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان ایسے دہشت پسند کے لیے جگہ نہیں ہے جو اعتدال کو غلط سمجھتا ہو (۔۔۔) اور غلط سمجھنے والے اس شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو دہشت پسندی کے خلاف ہماری جنگ کو نقص کو فروغ دینے کا ذریعہ سمجھتا ہو۔
خارجی پالیسی کے سلسلہ میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے علاقہ اور دنیا کے اندر امن واستقرار قائم کرنے کے مقصد سے مشترکہ کام کا آغاز کیا ہے اور بحران سے نکلنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی حل کی دعوت دیا ہے اور ان میں سر فہرست فلسطینی مسئلہ، فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کو بحال کرنا اور ان کے لیے ایک خود مختار حکومت قائم کرنا ہے جس کی دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو اور انہوں نے ازسر نو کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حالیہ فیصلہ کی تردیدی کرتا ہے اور اپنے افسوس کا اظہار کرتا ہے کیونکہ اس فیصلہ میں فلسطینی عوام کے ثابت شدہ حقوق کے خلاف بہت زیادہ عصبیت کی جھلک ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 26 ربيع الاول 1439 ہجری – 14 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14261)