اسرائیلیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد مغربی کنارے میں حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری

غزہ پٹی میں جنرلوں کی طرف سے تحریک کو دوسری جنگ کی دھمکی رام الله – تل ابيب: "الشرق الاوسط” کل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں وسیع پیمانہ پر گرفتاری کی مہم کو انجام دیا ہے اور اس مہم میں حماس کے بڑے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جن […]

اسرائیلیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد مغربی کنارے میں حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری
غزہ پٹی میں جنرلوں کی طرف سے تحریک کو دوسری جنگ کی دھمکی

رام الله – تل ابيب: "الشرق الاوسط”

کل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں وسیع پیمانہ پر گرفتاری کی مہم کو انجام دیا ہے اور اس مہم میں حماس کے بڑے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں قانونی کمیٹی کے نائب رہنماء حسن یوسف بھی ہیں اور ان کا شمار مغربی کنارہ میں تحریک کے ممتاز رہنماء میں ہے اور ان کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔

وسیع پیمانہ پر اس گرفتاری کی مہم میں حماس کے سرگرم افراد، دیگر آزاد افراد اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کی یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل نے مغربی کنارہ میں اغوا کرنے کی کاروائی کو ناکام بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ حماس نے اس کا منصوبہ بنایا تھا۔(۔۔۔)

اس کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کے چند جنرلوں نے یہ بیان دیا کہ اسرائیل دوبارہ میزائل چھوڑنے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور وہ اس کا جواب نئی جنگ کے ذریعہ دے گا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے اسرائیل پر مارے جانے والے میزائل کی تعداد کو بارہ بتایا ہے  اور یہ تعداد اس وقت سے ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کی دار الحکومت قرار دینے کا بیان صادر کیا ہے اور ایک فوجی ذریعہ نے بتایا ہے کہ "الجرف الصامد” نامی اس کاروائی کے بعد سے اب تک  چھوڑے جانے والے میزا‏ئل کی یہ بڑی تعداد ہے جو سنہ 2014ء میں ختم ہو گئی اور ہم اس کے تسلسل کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔(۔۔۔)

جمعرات – 26 ربيع الاول 1439 ہجری – 14 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14261)