سعودی عرب ساحل کے علاقہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سے بڑا مالی مددگار

سيل سان كلو (پیرس): میکائیل ابو نجم فرانس کی دار الحکومت میں صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر منعقدہ بین الاقومی اجلاس میں مشترکہ افریقی فوج کی مالی، فوجی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کے طریقوں کے سلسسہ میں غور وفکر کیا گیا ہے اور اس مشترکہ افریقی فوج کی […]

سعودی عرب ساحل کے علاقہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سے بڑا مالی مددگار

سيل سان كلو (پیرس): میکائیل ابو نجم

فرانس کی دار الحکومت میں صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر منعقدہ بین الاقومی اجلاس میں مشترکہ افریقی فوج کی مالی، فوجی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کے طریقوں کے سلسسہ میں غور وفکر کیا گیا ہے  اور اس مشترکہ افریقی فوج کی تشکیل افریقی ساحل کے علاقہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوئی تھی۔

اس سربراہی اجلاس کا گراں قدر نتیجہ یہ سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب نے مشترکہ فوج کو سو ملین یورو دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس طرح سعودی عرب ساحل کے علاقہ میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے  کے لیے مدد کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار پایاہے  جبکہ امارات نے تیس ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سے قبل واشنگٹن نے ساٹھ ملین ڈالر کیے ذریعہ مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 26 ربيع الاول 1439 ہجری – 14 دسمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14261)