فلسطینی صدر

"امریکی ویٹو”کے بعد "قدس” کا مسٔلہ جنرل اسمبلی میں

واشنگٹن کے اقدام کے جواب میں عباس کا 22 تنظیمات میں شمولیت کی درخواست، اور آج سعودی عرب کا دورہ رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قدس شہر کی فائل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منتقل کرے گی، جبکہ یہ اقدام کل امریکہ کی طرف سے […]

"امریکی ویٹو”کے بعد "قدس” کا مسٔلہ جنرل اسمبلی میں
واشنگٹن کے اقدام کے جواب میں عباس کا 22 تنظیمات میں شمولیت کی درخواست، اور آج سعودی عرب کا دورہ

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطینی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قدس شہر کی فائل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منتقل کرے گی، جبکہ یہ اقدام کل امریکہ کی طرف سے اس مسودہ قرار داد کو ویٹو کرنے کے بعد ہے جسے مصر کی جانب سے قدس کی حیثیت کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کے لئے تقسیم کیا گیا اور اسے کل 15 ووٹ میں سے 14 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ (۔۔۔)

جبکہ "ویٹو” سے قبل ٹرمپ کے فیصلہ کے جواب میں فلسطینی صدر نے فوری طور پر 22 بین الاقوامی تنظیمات میں شمولیت کی درخواستوں پر دستخط کئے۔

فلسطینی صدر مزید مشاورت کے لئے آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

منگل – 1 ربيع الثاني 1439 ہجری – 19 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14266]