خودکش کا پولیس اکیڈمی میں 18 افراد کا قتل :صومالیہ
"الشباب” کی طرف سے دھماکے کی ذمہ داری قبول، اور وزیر اعظم کی طرف سے انہیں دھمکی قاہرہ: خالد محمود کل صومالیہ کی پولیس نے بیان دیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے کل دارالحکومت موگادیشو میں پولیس کالج کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 18 اشخاص جان بحق ہوگئے […]
"الشباب” کی طرف سے دھماکے کی ذمہ داری قبول، اور وزیر اعظم کی طرف سے انہیں دھمکی

قاہرہ: خالد محمود
کل صومالیہ کی پولیس نے بیان دیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے کل دارالحکومت موگادیشو میں پولیس کالج کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم 18 اشخاص جان بحق ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء صومالی وزیر اعظم حسن علی خیری نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ان کی حکومتی کوششوں کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکتا، اسی طرح یہ قومی فریضہ کی ادائیگی کے عزم اور "الشباب” ملیشیا؛ جو ملک کے امن و استحکام کو خراب کر رہی ہے، اس کے خلاف کاروائی کو نہیں روک سکتا۔ (۔۔۔)
متشدد تحریک "الشباب” نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جان بحق افراد کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔ تحریک کی عسکری کاروائیوں کے ترجمان عبد العزیز ابو مصعب نے "رویٹرز” کو بتایا: "ہم نے پولیس کے 27 افراد کو قتل کیا ہے اور ایک بڑی تعداد کو زخمی کیا ہے”۔ (۔۔۔)