ٹرمپ کا میزائل حملہ کی مذمت اور ایران کے ملوث ہونے کی یقین دہانیاں
ریاض: "الشرق الاوسط” کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انقلابی حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے اس کوشش کی مذمت کی ہے جو کوشش بیلسٹک میزائل کے ذریعہ ریاض شہر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی اور انہوں نے یہ مذمت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انقلابی حوثی میلیشیاؤں کی طرف سے اس کوشش کی مذمت کی ہے جو کوشش بیلسٹک میزائل کے ذریعہ ریاض شہر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی اور انہوں نے یہ مذمت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کے ساتھ فون کے ذریعہ ہوئی گفتگو کے دوران کیا ہے اور سعودی نیوز ایجنسی نے اشارہ کیا ہے کہ اس گفتگو میں ایرانی انتظامیہ کا اس کے ظالمانہ کاروائیوں پر محاسبہ کرنے پر غور وفکر کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اس بات کی اطلاع اس وقت ملی جب یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے پرزور انداز میں بیان کیا کہ یمن کی عوام اور سعودی عرب پر حوثی میلیشیاؤں کی یہ ظالمانہ کاروائیاں ایرانی انتظامیہ کی مدد سے ہوئی ہیں کیونکہ ایرانی انتظامیہ ان میلیشیاؤں کو مالی مدد کرتا ہے اور ان کو بیلسٹک میزائل کے ساتھ ساتھ ہتھیار اور گولہ بارود وغیرہ فراہم کرتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 03 ربيع الثانی 1439 ہجری – 21 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14268)