کردوں کو سامنا کرنے کے لیے تہران کا دمشق پر دباؤ
انتظامیہ کا عرب قبائل سے رابطہ اور آج "آستانہ 8” کا آغاز ماسكو: طہ عبد الواحد بيروت: كارولين عاكوم لندن: "الشرق الاوسط” کردی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ تہران شام کی اس ڈیموکریٹک فوج کے ساتھ فوجی مقابلہ آرائی کے لیے دمشق پر دباؤ ڈال
انتظامیہ کا عرب قبائل سے رابطہ اور آج "آستانہ 8” کا آغاز

ماسكو: طہ عبد الواحد بيروت: كارولين عاكوم لندن: "الشرق الاوسط”
کردی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ تہران شام کی اس ڈیموکریٹک فوج کے ساتھ فوجی مقابلہ آرائی کے لیے دمشق پر دباؤ ڈال رہا ہے جس میں کردی عوام کی حمایت کرنے والی یونٹس اس کے مرکزی ستون سمجھے جاتے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ایک ایرانی ٹیلیویزن پر شام کی ڈیموکریٹک فورسز کو دہشت گرد تنظیم داعش سے مشابہت دی ہے۔(۔۔۔)
ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ انتظامیہ نے کردی یونٹس کے خلاف بغاوت کرنے کے لیے ملک کے مشرق میں عرب قبائل کے ساتھ تعلق قائم کرنے والے چینل کھولنے کا آغاز کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں آج آستانہ کے اندر شامی بحران سے متعلق مذاکرات کا آٹھواں مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 03 ربيع الثانی 1439 ہجری – 21 دسمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14268)