جنرل اسمبلی ٹرمپ کے فیصلے اور دھمکی کو مسترد کر رہی ہے

سعودی عرب کے ولی عہد کا فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت پر عباس کے ہمراہ تبادلۂ خیال   نیوریارک: جوردن دقامسہ – ریاض : "الشرق الاوسط” کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قدس شہر کے کردار، حیثیت یا ڈیموگرافک ساخت کی تبدیلی پر پابندی عائد کرنے کی ایک قرارداد کی منظوری دی ہے، […]

جنرل اسمبلی ٹرمپ کے فیصلے اور دھمکی کو مسترد کر رہی ہے
سعودی عرب کے ولی عہد کا فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت پر عباس کے ہمراہ تبادلۂ خیال

نیوریارک: جوردن دقامسہ – ریاض : "الشرق الاوسط”

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قدس شہر کے کردار، حیثیت یا ڈیموگرافک ساخت کی تبدیلی پر پابندی عائد کرنے کی ایک قرارداد کی منظوری دی ہے، جو کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے جس میں قدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا گیا تھا، اور اس فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو ان کی انتظامیہ کی جانب سے اس کا خمیازہ بھگتنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

اس قراد داد کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ اجلاس میں بات چیت کی اور "دونوں نے برادر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کے لئے عملی کوششوں کو تیز کرنے سمیت آزاد ریاست کے قیام؛ جس کا دارالحکومت مشرقی قدس ہو، اس پر تبادلہ خیال کیا”۔

یاد رہے کہ جنرل اسمبلی کی اس قرار داد پر 128 ممالک نے موافقت کی جبکہ صرف 9 ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ – 4 ربيع الثاني 1439 ہجری – 22 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14269]