سٹیفن ڈی مستورا

ڈی مستورا دمشق کی "موافقت” کی خاطر ماسکو میں

پینٹاگون، شام میں روس کی طرف سے "جان بوجھ کر خلاف ورزیاں” کرنے کا الزام عائد کر رہا ہے   ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: بولا اسطیح – لندن: "الشرق الاوسط” شام کے لئے بین الاقوامی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کل ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ اور سیرگی لافروف اور وزیر [&helli

ڈی مستورا دمشق کی "موافقت” کی خاطر ماسکو میں
پینٹاگون، شام میں روس کی طرف سے "جان بوجھ کر خلاف ورزیاں” کرنے کا الزام عائد کر رہا ہے

ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: بولا اسطیح – لندن: "الشرق الاوسط”

شام کے لئے بین الاقوامی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کل ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ اور سیرگی لافروف اور وزیر دفاع سیرگی شویگو کے ساتھ دمشق کے موقف پر روس کو قائل کرنے کی کوشش کی، جو کہ گذشتہ ہفتے جنیوا مذاکرات کے آٹھویں راؤنڈ میں شامی حکومتی وفد کا سابقہ موافقت سے "رجوع” ظاہر ہونے کے بعد ہے۔(۔۔۔)

دریں اثناء، امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے کل روس پر الزام لگایا ہے کہ شامی فضاء میں اس نے جان بوجھ کر "تصادم کو روکنے” کے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ جبکہ یہ الزام گذشتہ ہفتے امریکی جہاز "ایف – 22 ایس” اور روسی جہاز "ایس 25” کے مابین غیر محفوظ ٹکراؤ کے بعد ہے۔

جمعہ – 4 ربيع الثاني 1439 ہجری – 22 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14269]