مالکی، العبادی کی مخالفت کے لئے کردوں کا سہارا لے رہے ہیں

بغداد: "ٓالشرق الاوسط” جمہوریہ عراق کے سابق وزیر اعظم اور حالیہ نائب صدر نوری مالکی نے خطے میں "مخالفت کے لئے” کرد ٹیلی ویژن چینل کا انتخاب کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم حیدر العبادی کے متوقع حریف ہونگے۔ میڈیا نیٹ ورک "

مالکی، العبادی کی مخالفت کے لئے کردوں کا سہارا لے رہے ہیں

بغداد: "ٓالشرق الاوسط”

جمہوریہ عراق کے سابق وزیر اعظم اور حالیہ نائب صدر نوری مالکی نے خطے میں "مخالفت کے لئے” کرد ٹیلی ویژن چینل کا انتخاب کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم حیدر العبادی کے متوقع حریف ہونگے۔

میڈیا نیٹ ورک "روڈاو” کے ساتھ ہفتے کے روز نشر کردہ ایک انٹرویو میں مالکی نے کہا کہ "کرد اس ملک کے شریک اور ہمارے بھائی کی حیثیت سے واپس لوٹیں گے”، اور "کرد عوام کا انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے سبب انہیں سزا دینا اخلاقی، قومی اور قانونی اعتبار سے ایک ناقابل قبول منطق ہے”۔ (۔۔۔)

دوسری جانب، حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود، غیر ملکی افراد کے رہائشی قانون کے بارے میں نئی قانون سازی؛ جسے گذشتہ اگست میں عراقی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد چند روز قبل صدر نے بھی مظوری دے دی تھی، اس سے فلسطینی رہائشی افراد کو سابق صدر صدام حسین کی طرف سے دیئے گئے حقوق کو ختم کئے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ان حقوق میں انہیں ملازمت، ریٹائرمنٹ، حکومتی ہسپتالوں میں مفت علاج، عراقی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے علاوہ راشن کارڈ جیسی سہولیات شامل ہیں، لیکن انہیں عراقی شہریت کے حصول اور جائیداد کی ملکیت میں انتہائی محدود حد تک استثنی دیا گیا تھا۔

پیر – 7 ربيع الثاني 1439 ہجری – 25 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14272]