سعد الحریری

عون حکم نامے کے بارے میں بری کے ساتھ متصادم

پارلیمانی اسپیکر سے "عدالت سے رجوع” کرنے کا مطالبہ   بیروت: یوسف دیاب کل لبنان میں ایک نیا تنازعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب، لبنانی صدر میشال عون اور وزیر اعظم سعد الحریری کی جانب سے دستخط شدہ دو افسران کی ترقی کا حکم نامہ جاری کیا گیا جس پر وزیر مالیات علی […]

عون حکم نامے کے بارے میں بری کے ساتھ متصادم
پارلیمانی اسپیکر سے "عدالت سے رجوع” کرنے کا مطالبہ

بیروت: یوسف دیاب

کل لبنان میں ایک نیا تنازعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب، لبنانی صدر میشال عون اور وزیر اعظم سعد الحریری کی جانب سے دستخط شدہ دو افسران کی ترقی کا حکم نامہ جاری کیا گیا جس پر وزیر مالیات علی حسن خلیل کے دستخط غائب تھے۔ صدر عون کل اپنے فیصلے پر عمل درآمد پر مصر رہے جبکہ پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے وزیر مالیات کے دستخط کی عدم موجودگی کو آئین کی بنیاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا۔ (۔۔۔)

عون نے زور دیا کہ "ترقی کے فیصلے پر ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں، اگر اس پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی میرے فیصلے کو تبدیل کرا دے”۔ (۔۔۔)

منگل – 8 ربيع الثاني 1439 ہجری – 26 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14273]