سوڈان مصر سے اپنے سفیر کو واپس بلا رہا ہے اور قاہرہ "مناسب اقدام” کا جائزہ لے رہا ہے
خرطوم – قاہرہ: "الشرق الاوسط” سوڈان نے مصر سے اپنے سفیر کو بغیر کسی وضاحت کے واپس خرطوم بلا لیا ہے۔ کل شام سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے سفیر عبد المحمود عبد الحلیم کو "مشاورت کی غرض سے: واپس خرطوم بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن واپس […]

خرطوم – قاہرہ: "الشرق الاوسط”
سوڈان نے مصر سے اپنے سفیر کو بغیر کسی وضاحت کے واپس خرطوم بلا لیا ہے۔ کل شام سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے سفیر عبد المحمود عبد الحلیم کو "مشاورت کی غرض سے: واپس خرطوم بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن واپس بلانے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔
مصری وزارت خارجہ کےترجمان احمد ابو زید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "خرطوم میں مصری سفارت خانے کو سرکاری طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ قاہرہ میں تعیینات سوڈانی سفیر کو مشاورت کے لئے خرطوم طلب کیا گیا ہے، اور اب مصر مناسب کاروائی کے لئے ایک مربوط طریقے سے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے”۔ (۔۔۔)