نجران کے اوپر حوثی بیلسٹک میزائل ناکام
یمن کے چیف اسٹاف دھماکے سے محفوظ رياض – تعز: "الشرق الاوسط” کل نجران کے علاقہ میں سعودی دفاعی فورسز نے ایک حوثی بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا ہے جسے یمن کی طرف سے داغا گیا تھا اور اس میزائل کے ساتھ سعودی عرب پر حوثیوں کی طرف سے داغے […]
یمن کے چیف اسٹاف دھماکے سے محفوظ

رياض – تعز: "الشرق الاوسط”
کل نجران کے علاقہ میں سعودی دفاعی فورسز نے ایک حوثی بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا ہے جسے یمن کی طرف سے داغا گیا تھا اور اس میزائل کے ساتھ سعودی عرب پر حوثیوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائل کی تعداد 87 ہو گئی ہے اور ان سب میزائل کو نشانہ پر پہنچنے سے پہلے ہی برباد کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کل یمن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل طاہر العقیلی الجوف گورنریٹ میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے بچ گئے ہیں اور یمنی فوج کی "ستمبر نٹ” نامی ویبسائٹ نے بتایا ہے کہ وہ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ – 19 ربيع الثاني 1440 ہجری – 06 جنوری 2018ء شمارہ نمبر: (14284)