ماسکو کا شام کے علاقے حمیمیم اور طرطوس میں "ڈرون” حملوں سے متاثر ہونے کا اعتراف
دمشق میں "فوجی گاڑیوں کی انتظامی ناکہ بندی” پر ابہام ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: بولا اسطیح کل روسی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے ساحلی علاقے میں حمیمیم اور طرطوس میں اس کے فوجی اڈوں پر "ڈرون” طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ اس نے اعلی تکنیکی صلاحتیوں […
دمشق میں "فوجی گاڑیوں کی انتظامی ناکہ بندی” پر ابہام

ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: بولا اسطیح
کل روسی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے ساحلی علاقے میں حمیمیم اور طرطوس میں اس کے فوجی اڈوں پر "ڈرون” طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ اس نے اعلی تکنیکی صلاحتیوں کے حامل ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان طیاروں کے ذریعے عسکریت پسند جنگجوؤں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)
جبکہ مشرقی غوطہ کے علاقوں اور حرستا میں "فوجی گاڑیوں کی ناکہ بندی” کو ختم کرنے کی کاروائی کی تفصیلات غیر واضح ہیں۔ دریں اثنا مخالف جماعتوں کی طرف سے کاروائی کرنے والے آپریشن روم نے ناکہ بندی کے ختم کئے جانے کے حکومتی کامیابی کے اعلان کو "غلط” قرار دیتے ہوئے اس کا انکار کیا ہے۔ شامی رصد گاہ کے مطابق حکومت "ناکہ بندی کو وسعت دینے کے لئے کام کر رہی ہے”۔