ترک

ترکی بشمول عفرین "محفوظ بلیٹ” مسلط کرنے کے لئے کوشاں

واشنگٹن کی طرف سے "ضبط نفس” سے کام لینے کی درخواست ۔۔۔ فرانس کے مطالبے پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ۔۔۔ کرد رہنما کا انقرہ کے ساتھ "کشیدگی” کے بارے میں ماسکو پر الزام انقرہ: سعید عبد الرازق – بیروت: نذیر رضا – پیرس: میشال ابو نجم کل ترک افواج اور […]

ترکی بشمول عفرین "محفوظ بلیٹ” مسلط کرنے کے لئے کوشاں
واشنگٹن کی طرف سے "ضبط نفس” سے کام لینے کی درخواست ۔۔۔ فرانس کے مطالبے پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ۔۔۔ کرد رہنما کا انقرہ کے ساتھ "کشیدگی” کے بارے میں ماسکو پر الزام

انقرہ: سعید عبد الرازق – بیروت: نذیر رضا – پیرس: میشال ابو نجم

کل ترک افواج اور ترک حمایت یافتہ "ڈیموکریٹک شامی افواج” کے گروپوں کا "زیتون کی شاخ” نامی کاروائی کے ضمن میں شامی شہر عفرین کے علاقے میں داخل ہو کر 5 کلومیٹر تک پش قدمی کر چکی ہیں، اس سے ترکی کی جانب سےشامی اراضی کے اندر 30 کلومیٹر تک کے علاقے میں پھیلے ہوئی "محفوظ بلیٹ” ملسط کرنے کی کوشش ابھر کر سامنے آگئی ہے اور اس میں عفرین کا علاقہ بھی شامل ہے۔ (۔۔۔)

اگرچہ کل ترک صدر رجب طیب اردگان نے عفرین کاروائی کو جلد از جلد ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا مگر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ترکی سے "ضبط نفس” سے کام لینے اور آپریشن کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ (۔۔۔)

اسی ضمن میں، فرانسیسی وزیر خارجہ نے کل شام "ٹویٹر” پر بیان دیا ہے کہ آج سلامتی کونسل پیرس کی درخواست پر شام کی صورت حال کے بارے میں ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

دریں اثناء، شامی کردوں نے انقرہ اور ان کی حمایت یافتہ شامی افواج کی طرف سے عفرین کے علاقے میں فوجی کاروائی کی ذمہ داری روس پر عائد کی ہے۔ (۔۔۔)

پیر – 6 جمادى الأولى 1439 ہجری – 22 جنوری 2018ء شمارہ: [14300]