امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے: بنس

ان کی طرف سے قدس فیصلے کا دفاع ۔۔۔ اور عرب کی جانب سے آج کنیسٹ میں ان کا بائیکاٹ   عمان: محمد الدعمہ – تل ابیب: "الشرق الاوسط” امریکی نائب صدر مائیک بینز نے اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ کل ملاقات کے دوران یقین دہانی کی […]

امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے: بنس
ان کی طرف سے قدس فیصلے کا دفاع ۔۔۔ اور عرب کی جانب سے آج کنیسٹ میں ان کا بائیکاٹ

عمان: محمد الدعمہ – تل ابیب: "الشرق الاوسط”

امریکی نائب صدر مائیک بینز نے اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ کل ملاقات کے دوران یقین دہانی کی کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ "دو ریاستی حل” کی حمایت کرتا ہے، تاہم انہوں نے اسی وقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے قدس کو اسرائیلی "دارالحکومت” قرار دینے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔ (۔۔۔)

اسرائیلی حکومت نے بنس کے دورہ پر فلسطینی بائیکاٹ کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کا بطور "قریبی دوست” خیر مقدم کیا۔ جبکہ وہ پہلے "نائب صدر” ہیں جنہیں آج کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) سے خطاب کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ "مشترکہ فہرست”؛ جس میں (48ء کے فلسطینیوں پر مشتمل) اسرائیل کی عرب قومی جماعتیں شامل ہیں، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بنس کو کنیسٹ کے اجلاس کے دوران خطاب کا موقع دیا گیا تو ان کے 13 نمائندگان اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

پیر – 6 جمادى الأولى 1439 ہجری – 22 جنوری 2018ء شمارہ: [14300]