یمن کے چار گروپ کے اجلاس میں جلدبازی اور سعودی عرب میں آج جانسن
لندن: بدر القحطاني کل برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یمن کے سلسلہ میں چار گروپ کا آنے والا اجلاس آئندہ ماہ فروری کے شروع میں ہوگا اور وزارت نے اجلاس کے لیے ابھی کسی جگہ کی تعیین نہیں کی ہے لیکن ذرائع نے ترجیحی انداز میں کہا ہے […]

لندن: بدر القحطاني
کل برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یمن کے سلسلہ میں چار گروپ کا آنے والا اجلاس آئندہ ماہ فروری کے شروع میں ہوگا اور وزارت نے اجلاس کے لیے ابھی کسی جگہ کی تعیین نہیں کی ہے لیکن ذرائع نے ترجیحی انداز میں کہا ہے کہ یہ اجلاس برطانیہ کی دار الحکومت لندن میں منعقد ہوگا۔
اس اعلان میں اس بات کا انکشاف ہے کہ گروپ کے اجلاس منعقد کرنے میں جلدبازی سے کام لیا جارہا ہے کیونکہ اس گروپ کے قیام کے بعد سے کبھی بھی بڑی تعداد میں شرکت نہیں ہوئی ہے اور اس گروپ کا حالیہ اجلاس پرسو شام پیرس کے اندر برطانوی سفارتخانہ میں منعقد ہوا تھا۔)۔۔۔(
برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جونسون نے خلیجی ممالک کا دورہ شروع کیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے کل سلطنت عمان کا قصد کیا ہے اور اس کے بعد وہ آج سعودی عرب کا رخ کریں گے اور یمن کا مسئلہ اس دورہ کی فائلوں میں سے ایک اہم فائل ہے۔)۔۔۔(
جمعرات – 27 جمادی الاول 1440 ہجری – 25 جنوری 2018ء شمارہ نمبر: (14303)