خادم حرمین شریفین کی امریکی پارلیمانی اسپیکر سے ملاقات۔۔۔ اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا جائزہ

    ریاض: نایف رشید – جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض کے یمامہ پیلس میں امریکی پارلیمانی اسپیکر پاول ریان سے ملاقات کی، اور اس دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں اور […

خادم حرمین شریفین کی امریکی پارلیمانی اسپیکر سے ملاقات۔۔۔ اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا جائزہ

ریاض: نایف رشید – جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض کے یمامہ پیلس میں امریکی پارلیمانی اسپیکر پاول ریان سے ملاقات کی، اور اس دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں اور باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کل جدہ شہر میں سعودی عرب کے وزیر دفاع نائب وزیر اعظم ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکی پارلیمانی اسپیکر پاول ریان سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا جائزہ لینے سمیت کئی ایک مشترکہ اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی۔ (۔۔۔)

جمعرات – 8 جمادى الأولى 1439 ہجری – 25 جنوری 2018ء  شمارہ: [14303]