انقرہ کا واشنگٹن سے منبج سے نکل جانے کا مطالبہ

انقرة: سعيد عبد الرازق کل انقرہ نے واشنگٹن سے شام کے اس منبج شہر سے اپنی فوج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جسے ترکی فوج نشانہ بنانے والی ہے۔ یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب ترکی صدارت کے ذرائع نے اعلان […]

انقرہ کا واشنگٹن سے منبج سے نکل جانے کا مطالبہ

انقرة: سعيد عبد الرازق

کل انقرہ نے واشنگٹن سے شام کے اس منبج شہر سے اپنی فوج کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جسے ترکی فوج نشانہ بنانے والی ہے۔

یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب ترکی صدارت کے ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیرکار جنرل ہربرٹ ماکماسٹر نے ترکی صدارت کے نمائندہ ابراہیم کالین کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعہ گفتگو کے دوران اس بات پر معاہدہ کیا کہ وہ کرد کی قومی حمایت یونٹس کو ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیگا۔

اسی سلسلہ میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کو منبج کے علاقہ سے اپنی فوج کو واپس بلا کر اپنا وعدہ پورا کرنے کی دعوت دی ہے۔(۔۔۔)

اتوار – 11 جمادی الاول 1440 ہجری – 28 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14306)