انقلاب کی کوشش

عدن میں غصہ کی لہر، اور قانونی حکومت "انقلاب” سے خبردار کر رہی ہے

15 ہلاکتیں اور درجنوں زخمی۔۔۔ یمنی وزارت داخلہ کی طرف سے "صورتحال کنٹرول میں ہونے کی” یقین دہانی   صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط” یمنی وزارت داخلہ نے بیان دیا ہے کہ کل یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں دیکھی گئی غصے کی لہر کے بعد سیکورٹی صورت حال کنٹرول میں ہے، […

عدن میں غصہ کی لہر، اور قانونی حکومت "انقلاب” سے خبردار کر رہی ہے
15 ہلاکتیں اور درجنوں زخمی۔۔۔ یمنی وزارت داخلہ کی طرف سے "صورتحال کنٹرول میں ہونے کی” یقین دہانی

صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط”

یمنی وزارت داخلہ نے بیان دیا ہے کہ کل یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں دیکھی گئی غصے کی لہر کے بعد سیکورٹی صورت حال کنٹرول میں ہے، جبکہ اس دوران "جنوبی انتقالی کمیٹی” نامی جماعت کے مسلح افراد نے سرکاری دفاتر پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔

نیوز ایجنسیوں نے مقامی اور طبی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران کم سے کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے فوری طور پر فائر بندی کرنے اور فورسز کو بیرکوں میں واپس جانے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم احمد عبید بن دغر نے ان واقعات کو "انقلاب کی کوشش” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال ایک "جامع فوجی تصادم” کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس سے صرف حوثی ملیشیاؤں اور ایران کو فائدہ ہوگا۔ (۔۔۔)

پیر – 12 جمادى الأولى 1439 ہجری – 29 جنوری 2018ء  شمارہ: [14307]