عمومی قرضوں میں کمی لانا موجودہ عرب چیلنج ہے: لاگارڈی "الشرق الاوسط” سے

  مراکش: ہبہ قدسی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈی نے زور دیا ہے کہ عرب ممالک کے سامنے موجودہ چیلنج عمومی قرضوں کمی لانا ہے۔ انہوں نے اس میں کمی لانے کے لئے ایسے طریقے کو اپنانے کا مطالبہ کیا جس میں توازن اور انصاف کا معیار خراب نہ ہو۔ […]

عمومی قرضوں میں کمی لانا موجودہ عرب چیلنج ہے: لاگارڈی "الشرق الاوسط” سے

مراکش: ہبہ قدسی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈی نے زور دیا ہے کہ عرب ممالک کے سامنے موجودہ چیلنج عمومی قرضوں کمی لانا ہے۔ انہوں نے اس میں کمی لانے کے لئے ایسے طریقے کو اپنانے کا مطالبہ کیا جس میں توازن اور انصاف کا معیار خراب نہ ہو۔

لاگارڈی نے مراکش کی حکومت کے تعاون سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے زیر انتظام دو روزہ کانفرنس؛ بعنوان "سب کے لئے خوشحالی۔۔۔ اور عرب دنیا میں روزگار میں اضافہ اور ہمہ جہت ترقی”، کے ضمن میں "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا:  "خطے میں بعض ممالک کے قرضوں کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ حال ہی میں حکومتوں نے خسارے میں کمی لانے کی کوششیں کی ہیں لیکن عمومی اخراجات میں اضافہ اور کمزور آمدنی کے باعث تیل درآمد کنندہ عرب ممالک کی کل جی ڈی پی کا اوسطا 80 فیصد قرضوں پر انحصار کرتا ہے”۔ (۔۔۔)

پیر – 12 جمادى الأولى 1439 ہجری – 29 جنوری 2018ء  شمارہ: [14307]