آج "مصری صدارت” کے لئے مقابلے کے دروازے بند۔۔۔ سیسی تنہا امیدوار

"النور” حالیہ صدر کی حمایت کر رہی ہے۔۔۔ سیاسی لوگ "بائیکاٹ” کی اپیل کر رہے ہیں۔۔۔ اور بکری "سرپرائز امیدوار” کے بارے میں بات کر رہے ہیں   قاہرہ: محمد نبیل حلمی آج (بروز پیر) مصر میں "قومی الیکشن کمیشن” صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیداوا

آج "مصری صدارت” کے لئے مقابلے کے دروازے بند۔۔۔ سیسی تنہا امیدوار
"النور” حالیہ صدر کی حمایت کر رہی ہے۔۔۔ سیاسی لوگ "بائیکاٹ” کی اپیل کر رہے ہیں۔۔۔ اور بکری "سرپرائز امیدوار” کے بارے میں بات کر رہے ہیں

قاہرہ: محمد نبیل حلمی

آج (بروز پیر) مصر میں "قومی الیکشن کمیشن” صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیداواری کے دروازے بند کر رہا ہے۔ جبکہ یہ انتخابات آئندہ ماہ مارچ کے آواخر میں منعقد ہونگے اور موجودہ صدر عبد الفتاح سیسی ایک ہی امیدوار ہیں جنہوں نے ضروری کاروائی کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی کمیٹی کو پیش کئے ہیں۔ (۔۔۔)

پارلیمانی رکن مصطفی بکری نے کہا ہے کہ سیسی "آئندہ صدارتی انتخابات میں اکیلے امیدوار ہرگز نہیں ہونگے”۔ انہوں نے اپنے "ٹویٹر” اکاؤنٹ پر مزید کہا: "کل (یعنی بروز پیر) پارٹی کے سرپرائز امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اور سفارشات جمع کرائیں گے”۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، النور پارٹی کے رہنما یونس مخیون نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی "صدر سیسی کو دوسری صدارتی مدت میں نامزدگی کے لئے حمایت کرتی ہے”۔ (۔۔۔)

ایک مشترکہ بیان میں سیاستدانوں نے (۔۔۔) "انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور کسی بھی قسم کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کا مطالبہ کیا ہے”۔ (۔۔۔)

پیر – 12 جمادى الأولى 1439 ہجری – 29 جنوری 2018ء  شمارہ: [14307]