"العبادی اور حکیم” کے انتخاباتی اتحاد کا خاتمہ

"الحکمت” جماعت کا "فنی وجوہات” کی بنا پر فیصلہ سے انکار بغداد: "الشرق الاوسط” کل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہنمائی میں "النصر” نامی اتحاد اور عمار الحکیم کی رہنمائی میں "الحکمت” نامی جماعت کے درمیان ہونے والا انتخابی اتحاد ختم ہو

"العبادی اور حکیم” کے انتخاباتی اتحاد کا خاتمہ
"الحکمت” جماعت کا "فنی وجوہات” کی بنا پر فیصلہ سے انکار

بغداد: "الشرق الاوسط”

کل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہنمائی میں "النصر” نامی اتحاد اور عمار الحکیم کی رہنمائی میں "الحکمت” نامی جماعت کے درمیان ہونے والا انتخابی اتحاد ختم ہو گیا ہے اور ایسا "الفتح” نامی اتحاد کا العبادی کے ساتھ ایک مشابہ اتحاد سے نکل جانے کے دو ہفتہ کے بعد واقع ہوا ہے۔

جن اسباب کی وجہ سے "الفتح” اور "النصر” کے درمیان ہونے والا اتحاد بہت جلد ختم ہو گیا ہے وہ فنی اسباب ہیں اور انہیں اسباب کی وجہ سے العبادی اور الحکیم کے درمیان اتحاد کے ختم ہونے کا اعلان کیا گیا ہے اور "الحکمت” جماعت نے اپنے بیان میں کہا کہ "النصر” اتحاد اور "الحکمت” جماعت نے دو انتخابی فہرست کے ذریعہ پارلیمانی انتخاب میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔(۔۔۔)

بدھ – 14 جمادی الاول 1440 ہجری – 31 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14309)