اہل غزہ کا قطر کے سفیر پر حملہ ۔۔۔ اور "اسکی امداد”

عباس آج سلامتی کونسل میں ہیلی کا سامنا کریں گے   رام اللہ: کفاح زبون فلسطین کے شہر غزہ کے الشفاء ہسپتال میں قطر کے سفیر محمد العمادی کی پریس کانفرنس کے اختتام پر فلسطینیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ (۔۔۔) ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ […]

اہل غزہ کا قطر کے سفیر پر حملہ ۔۔۔ اور "اسکی امداد”

عباس آج سلامتی کونسل میں ہیلی کا سامنا کریں گے

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطین کے شہر غزہ کے الشفاء ہسپتال میں قطر کے سفیر محمد العمادی کی پریس کانفرنس کے اختتام پر فلسطینیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ (۔۔۔)

ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ غزہ سیکٹر میں ہسپتال کے اداروں میں صفائی کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین؛ جنہیں 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، وہ العمادی کے اس بیان پر غضباک ہوگئے کہ ان کے ملک کا ان کی تنخواہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چنانچہ انہوں نے سفیر پر جوتوں اور دیگر اشیاء سے حملہ کر دیا اور بعد میں سیکورٹی افراد انہیں اس جگہ سے نکالنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب، آج فلسطینی صدر محمود عباس کا سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نیکی ہیلی کا سامنا کئے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جہاں وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے خلاف دھمکی آمیز خطاب کرنے والے ہیں۔