روس کی طرف سے غوطہ میں اقوام متحدہ کے جنگ بندی منصوبے پر شرائط
"زمین پر جہنم” سے بین الاقوامی انتباہ ۔۔۔ اور 400 ہلاکتیں ۔۔۔ اور 13 ہسپتال تباہ نیویارک: علی بردی، لندن – بیروت: "الشرق الاوسط” روس نے کل سلامتی کونسل میں "ویٹو” کا حق استعمال کرنے کے بعد مطالبہ کیا کہ کویت اور سویڈن کی جانب سے اس مسودہ قرار داد کے [&he
"زمین پر جہنم” سے بین الاقوامی انتباہ ۔۔۔ اور 400 ہلاکتیں ۔۔۔ اور 13 ہسپتال تباہ

نیویارک: علی بردی، لندن – بیروت: "الشرق الاوسط”
روس نے کل سلامتی کونسل میں "ویٹو” کا حق استعمال کرنے کے بعد مطالبہ کیا کہ کویت اور سویڈن کی جانب سے اس مسودہ قرار داد کے بنیادی جملوں کو حذف کر دیا جائے جو پورے شام میں 30 روز کے لئے جارحانہ کاروائی کو بند کرنے کے لئے پیش کیا گیا تھا، اور اسے "مشرقی غوطہ کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری” کی مذمت سے بدل دیا جائے۔(۔۔۔) جیسا کہ "الشرق الاوسط” کو حاصل ہونے والی ایک کاپی میں روسی وفد کی جانب سے نئی عبارت دی گئی ہے۔
روسی نے خاص طور پر سلامتی کونسل میں مریضوں کو وہاں سے نکالنے کی اجازت اور جارحانہ کاروائی کو روکنے سے متعلق اٹھائے گئے اضافی مطالبوں کو نظر انداز کر دیا (۔۔۔) اور مشرقی غوطہ میں پھنسے ہوئے کے متاثرین (۔۔۔)، جہاں شہری "زمین پر جہنم” کی صورت حال سے دوچار ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس کی منظر کشی کی ہے۔ (۔۔۔)
میدانی اعتبار سے، "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق مشرقی غوطہ پر 5 روز کے دوران شامی سرکاری افواج کے فضائی حملوں اور بمباری میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ (۔۔۔)
"سرحدوں کے بغیر ڈاکٹروں کی تنظیم” کے مطابق فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں "13 ہسپتال اور کلینک تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ (۔۔۔)