ہم قطر کی طرف سے ایران کو گلے لگانے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں: مبارک آل ثانی
انہوں نے "الشرق الاوسط” سے کہا وہ تمیم کے ساتھ مفاہمت کو تیار ہیں "اگر وہ برئ ہو جائیں” ریاض: ناصر الحقبانی قطر میں نظام حکومت کے خلاف اپوزیشن میں اپنا نام شامل کرنے کا اعلان کرنے اور آل ثانی کے 20 سے زائد اشخاص کی شرکت کے ساتھ ہونے والے […]
انہوں نے "الشرق الاوسط” سے کہا وہ تمیم کے ساتھ مفاہمت کو تیار ہیں "اگر وہ برئ ہو جائیں”

ریاض: ناصر الحقبانی
قطر میں نظام حکومت کے خلاف اپوزیشن میں اپنا نام شامل کرنے کا اعلان کرنے اور آل ثانی کے 20 سے زائد اشخاص کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اجلاس "قطر بچاؤ” میں شریک آل ثانی کے ایک شیخ مبارک بن خلیفہ آل ثانی نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ قطر کو لغویات سے پاک کرنے کے لئے کام کریں گے اور ان کے ملک کو "ایران کو گلے لگانے” کے اقدامات سے روکا جائے گا۔
مبارک بن خلیفہ آل ثانی نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ "اگر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد خلیجی صفوں میں دراڑیں ڈالنے والے ہر ایک سے برئ ہو جائیں، (۔۔۔)، اور دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے چار ممالک کی 13 شرائط کو تسلیم کر لیں(۔۔۔)، تو ایسی صورت میں ہم ان سے صلح کر لیں گے”۔