ترک

اقوام متحدہ کا دباؤ ۔۔۔ اور پوٹن نے "انسانی بنیادوں پر راستہ کھول دیا”

ترکی عفرین کی "گلیوں میں جنگ” کے لئے تیار ۔۔۔ اور پیرس اسے جنگ بندی میں ضم کرنا چاہتا ہے   ماسکو: رائد جبر – پیرس: میشال ابو نجم کل ماسکو نے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں "حلب کا منظر” پیش کرنے کے عملی مرحلے کا آغاز اقوام متحدہ اور مغربی ممالک […]

اقوام متحدہ کا دباؤ ۔۔۔ اور پوٹن نے "انسانی بنیادوں پر راستہ  کھول دیا”
ترکی عفرین کی "گلیوں میں جنگ” کے لئے تیار ۔۔۔ اور پیرس اسے جنگ بندی میں ضم کرنا چاہتا ہے

ماسکو: رائد جبر – پیرس: میشال ابو نجم

کل ماسکو نے شامی علاقے مشرقی غوطہ میں "حلب کا منظر” پیش کرنے کے عملی مرحلے کا آغاز اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کی جانب سے فوری جنگ بندی کے دباؤ اور مطالبے پر اس اعلان کے ذریعے کیا کہ "جنگ بندی دو روز تک 5 گھنٹے کے لئے ہوگی جس میں شہریوں کو نکلنے کا راستہ دیا جائے گا”۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، فرانیسی صدر میکرون نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان پر زور دیا ہے کہ ترکی کو جنگ بندی کا احترام کرنا چاہیئے اور عفرین کے علاقے پر حملے بند کرنے چاہیئے۔ لیکن انقرہ نے کرد جنگجوؤں کے خلاف عفرین کے علاقے میں "نیا آپریشن” شروع کرنے کے لئے اسپیشل فورس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال ہے کہ یہ رہائشی علاقوں میں "گلیوں کی جنگ” کی صورت اختیار کر جائے گا۔

منگل – 11 جمادى الآخر 1439 ہجری – 27 فروری 2018ء  شمارہ: [14336]