آج قاہرہ میں ہونے والے سعودی عرب کے ولی عہد کی بات چیت علاقائی فائلوں میں سرفہرست

رياض: فتح الرحمن يوسف قاہرة: {الشرق الاوسط} سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان قاہرہ میں آج مصر کے رہنماؤں کے ساتھ علاقائی فائلوں کے سلسلہ میں مذاکرہ کریں گے اور ان فائلوں میں سر فہرست شام، یمن، فلسطین، لبنان، لیبیا اور عراق کی از سر نو تعمیر کی […]

آج قاہرہ میں ہونے والے سعودی عرب کے ولی عہد کی بات چیت علاقائی فائلوں میں سرفہرست

رياض: فتح الرحمن يوسف قاہرة: {الشرق الاوسط}

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان قاہرہ میں آج مصر کے رہنماؤں کے ساتھ علاقائی فائلوں کے سلسلہ میں مذاکرہ کریں گے اور ان فائلوں میں سر فہرست شام، یمن، فلسطین، لبنان، لیبیا اور عراق کی از سر نو تعمیر کی فائلیں ہیں اور ان سب کے علاوہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں مشترکہ تعاون بھی ہے۔

سعودی عرب میں مصر کے سفیر ناصر حمدی نے قاہرہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ اس ملاقات کے اجنڈہ میں علاقہ کے اندر ہونے والے حادثات اور دہشت گردی کا مقابلہ شامل ہے اور خاص طور پر سعودی عرب اور مصر دو ایسے ممالک ہیں جو اس مصیبت سے دوچار ہیں۔(۔۔۔)

اتوار – 16 جمادی الاول 1440 ہجری – 04 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14341)