شام میں روس کے لیے فضائی سانحہ اور حملہ کو ٹرمپ کے فیصلہ کا انتظار
ماسكو: رائد جبر – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” روس کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کل شام میں حمیمیم ایئرپورٹ پر انٹونوو 26 طرز کا جہاز کے اترتے وقت ٹوٹنے کی وجہ سے 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سنہ 2011ء میں جب سے روس نے شام میں مداخلت کیا […]

ماسكو: رائد جبر – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
روس کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کل شام میں حمیمیم ایئرپورٹ پر انٹونوو 26 طرز کا جہاز کے اترتے وقت ٹوٹنے کی وجہ سے 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سنہ 2011ء میں جب سے روس نے شام میں مداخلت کیا اس وقت سے اس کے لیے یہ سب سے بڑا سانحہ ہے۔)۔۔۔(
اسی سلسلہ میں یہ امید کی جارہی ہے کہ بشار الاسد کی انتظامیہ کے خلاف امریکہ حملہ کرے گا کیونکہ اس کی حکومت مسلسل کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور جنگ بندی کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے فیصلہ کو پامال کر رہی ہے اور روو نووسٹی نامی نیوز ایجنسی نے وائٹ ہاؤس کے ایک بڑے امریکی ذمہ دار سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے بڑی سختی کے ساتھ فوجی اختیار کو پیش کیا ہے جبکہ قومی سلامتی کونسل کے مشیر کار نے اس احتمالی حملہ کی تائید بھی کی ہے اور اس ذمہ دار نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے ان تجویزات کے سلسلہ میں ہامی نہیں بھری ہے۔)۔۔۔(
بدھ – 19 جمادی الاول 1440 ہجری – 07 مارچ 2018ء شمارہ نمبر: (14344)