سعودی عرب شریعت کے مطابق انسانی حقوق اور اس کے تحفظ کی خاطر اقدامات کی یقین دہانی کر رہا ہے
ریاض: "الشرق الاوسط” سعودی وزراء کونسل نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 37 ویں اجلاس میں شرکت کے دوران سعودی کابینہ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ان کا ملک انسانی حقوق کے بین الاقوامی میکانیزم کے ساتھ تعاون اور اپنے مثبت عمل کو جاری رکھے […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
سعودی وزراء کونسل نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 37 ویں اجلاس میں شرکت کے دوران سعودی کابینہ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ان کا ملک انسانی حقوق کے بین الاقوامی میکانیزم کے ساتھ تعاون اور اپنے مثبت عمل کو جاری رکھے گا اور پورے ملک انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
کابینہ نے زور دیا کہ مملکت انسانی ترقی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کی حفاظت اور فروغ کے تمام تر اقدامات میں ایک مضبوط نقطہ نظر کے تحت "انسانیت کی حفاظت کرنے والے شریعت کے احکامات سے آغاز کیا گیا ہے، تاکہ اس کی حرمت کو محفوظ کیا جائے قطع نظر اس کی نسل، رنگ اور جنس کے”۔ (۔۔۔)