نیٹو کے سیکرٹری جنرل "داعش” کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
عمان: محمد الدعمہ شمالی اٹلانٹک پیکٹ (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹن برگ نے تنظیم داعش کو عسکری اعتبار سے شکست دینے کے بعد اس کے خلاف سیاسی اور فکری میدان میں جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سٹولٹن برگ نے اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے […]

عمان: محمد الدعمہ
شمالی اٹلانٹک پیکٹ (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹن برگ نے تنظیم داعش کو عسکری اعتبار سے شکست دینے کے بعد اس کے خلاف سیاسی اور فکری میدان میں جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سٹولٹن برگ نے اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نیٹو اتحاد کی جانب سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی اور تشدد پسندی کے خاتمے کے لئے اردن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "ہمیں دہشت گردی کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھنی چاہیے تاکہ تنظیم داعش دوبارہ نہ لوٹ آئے”۔ (۔۔۔)