دھمکیوں

حوثیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا

انہوں نے گوتریچ سے انقلابیوں کے حملوں سے حفاظت کے لئے اپیل کی ہے   لندن: بدر القحطانی "الشرق الاوسط” کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے ماتحت دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے (۔۔۔)۔ ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ […]

حوثیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا
انہوں نے گوتریچ سے انقلابیوں کے حملوں سے حفاظت کے لئے اپیل کی ہے

لندن: بدر القحطانی

"الشرق الاوسط” کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے ماتحت دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے (۔۔۔)۔ ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ صنعا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انطونیو گوتریچ کے لئے انسانی حقوق کے معاون انڈرو گیلمور کو گذشتہ پیر کے روز پیغام کے ذریعے واقعہ کی اطلاع کر دی گئی ہے، جس میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادروں کے عملے پر حملوں کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ (۔۔۔)

اس شکایت میں حکام کو اقوام متحدہ کے تقریبا 600 اہلکاروں کو حوثیوں کی جانب سے درپیش خطرات اور دھمکیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس شکایت میں انقلابی جماعت کی جانب سے اقوام متحدہ کی براہ راست کاروائیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے علاقائی عملے کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ (۔۔۔)

جمعہ – 21 جمادى الآخر 1439 ہجری – 09 مارچ 2018ء  شمارہ: [14346]