سعودی وزارء کی کابینہ غوطہ میں سیز فائر کو نظر انداز کرنے کی مذمت کر رہی ہے

  ریاض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کے وزراء کی کابینہ نے عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے شام کے تمام علاقوں میں فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کی قرار داد نمبر 2401 پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر اپنے ملک کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ […]

سعودی وزارء کی کابینہ غوطہ میں سیز فائر کو نظر انداز کرنے کی مذمت کر رہی ہے

ریاض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کے وزراء کی کابینہ نے عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے شام کے تمام علاقوں میں فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کی قرار داد نمبر 2401 پر عمل درآمد نہ کئے جانے پر اپنے ملک کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ اس قرار داد کی منظوری کا مقصد محتاج افراد تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔ کابینہ نے زور دیا کہ شامی بحران کا "سیاسی” حل "جنیوا 1” کے اعلامیہ اور عالمی سلامتی کونسل کی قرار داد 2254 کی اساس پر ممکن ہے۔ سعودی کابینہ نے مشرقی غوطہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اندھا دھند بمباری، مسلسل لڑائی، معصوم لوگوں کو ہجرت پر مجبور کئے جانے اور بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر ایک بار پر مذمت کی ہے۔ (۔۔۔)

بدھ – 26 جمادى الآخر 1439 ہجری – 14 مارچ 2018ء  شمارہ: [14351]