پہلا صفحہ

گیس کے ذریعہ دوما پر حملہ کرنے کے سلسلہ میں حکومت پر الزامات

دسیوں مہلوکین اور سینکڑوں زخمیوں کے سلسلہ میں رپورٹ اور ترکی کا تل رفعت سے تنازل بیروت – لندن: ” الشرق الاوسط” کل شام یہ خبر ملی ہے کہ دمشق کے غوطہ کے شمال میں واقع دوما پر کیے گیے حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور ہزار سے زائد افراد […]

گیس کے ذریعہ دوما پر حملہ کرنے کے سلسلہ میں حکومت پر الزامات
دسیوں مہلوکین اور سینکڑوں زخمیوں کے سلسلہ میں رپورٹ اور ترکی کا تل رفعت سے تنازل

بیروت – لندن: ” الشرق الاوسط”

کل شام یہ خبر ملی ہے کہ دمشق کے غوطہ کے شمال میں واقع دوما پر کیے گیے حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان حملوں میں زہریلے گیس کے استعمال کرنے کی خبر بھی ملی ہے۔(۔۔۔)

حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے ذکر کیا کہ دوما پر دسیوں حملے کیے گیے جن میں 30 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔) اور رات میں دمشق نے دوما حملہ میں زہریلا گیس استعمال کرنے کے الزام کی نفی کی ہے۔

دمشق کے ہمنواء "شام کی دفاعی صلاحیت” نامی فیس بک کے صفحہ پر ایک ویڈیو شائع کیا گیا ہے جس میں قاسیون پہاڑ پر نظام کے عناصر کو غوطہ پر بمباری کرنے کے لیے روسی اور ایرانی میزائل جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس میں سے ایک کو دوما کو جلانے کا اشارہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں سرگرم کارکنوں نے ایک ویڈیو نشر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ترکی بکتر بند گاڑیاں کنٹرول پوائنٹس قائم کرنے کے لیے حما کے دیہی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم کالین نے اشارہ کیا کہ ان کا ملک تل رفعت پر دسترس حاصل کرنے کاروائی نہیں کریگا اور اس میں داخل ہونے کے سلسلہ میں تنازل اختیار کرے گا۔

اتوار – 22 رجب 1439 ہجری – 08 اپریل 2018ء  شمارہ نمبر: (14376)