پہلا صفحہ

ٹویٹر کی طرف سے 1.2 ملین دہشت گرد اکاؤنٹس بند

روس "ٹیلیگرام” پر پابندی عائد کرنے کی طرف گامزن قاہرہ: وليد عبد الرحمن ماسکو: رائد جبر الیکٹرانک دنیا میں فیس بک انتہا پسندوں کی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے "ٹویٹر” ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سنہ 2015 سے سنہ 2017 تک 1.2 ملین دہشت گرد اکاؤنٹ […]

ٹویٹر کی طرف سے 1.2 ملین دہشت گرد اکاؤنٹس بند
روس "ٹیلیگرام” پر پابندی عائد کرنے کی طرف گامزن

قاہرہ: وليد عبد الرحمن ماسکو: رائد جبر

الیکٹرانک دنیا میں فیس بک انتہا پسندوں کی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے "ٹویٹر” ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سنہ 2015 سے سنہ 2017 تک 1.2 ملین دہشت گرد اکاؤنٹ کو بند کیا ہے۔

ویب سائٹ نے کہا کہ یہ قابل ذکر کام ہماری ویب سائٹ کو ایک محفوظ جگہ بنانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کرنے والوں کے لئے غیر مناسب بنانے کے سلسلہ میں سالوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید برآں ٹیلیگرام میسیجنگ اور روسی حکومت کے درمیان عدالتی جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

روسی وفاقی سپروائزری اتھارٹی گزشتہ 20 مارچ کو ٹیلیگرام میسیجنگ پروگرام کو دو ہفتوں کے اندر ٹیکنیکی کنجی سے متعلق درخواست قبول کرنے کی مہلت دی تھی کیونکہ عام طور پر روس میں دہشت گرد نیٹ ورک کے درمیان اس کا سب سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے اور ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے ساتھ کمیشن نے اعلان کیا کہ اسے ایک مثبت جواب موصول نہیں ہوا ہے اور اس نے پر زور انداز میں کہا کہ وہ روسی سرزمین میں اپلیکیشن پر پابندی عائد کرنے کے سلسلہ میں عدالت سے فیصلہ کا مطالبہ کریں گی۔

اتوار – 22 رجب 1439 ہجری – 08 اپریل 2018ء  شمارہ نمبر: (14376)