پہلا صفحہ

دو ماہ کے اندر یمن کے مذاکرات کے لئے اقوام متحده کمیٹی

شاہ سلمان کا گوتیرس کے ساتھ انسانی امداد کی فائل کے سلسلہ میں گفت وشنید نیویارک: علي بردى ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےکل ریاض میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیرس کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن وسلامتی [&hell

دو ماہ کے اندر یمن کے مذاکرات کے لئے اقوام متحده کمیٹی
شاہ سلمان کا گوتیرس کے ساتھ انسانی امداد کی فائل کے سلسلہ میں گفت وشنید

نیویارک: علي بردى ریاض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےکل ریاض میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیرس کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کی حمایت میں اقوام متحدہ کے کردار اور یمن کی صورت حال کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا اور گوتیرس نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا کہ یمن میں انسانی مدد کے سلسلہ میں اس کا عظیم کردار ہے اور اسی طرح وہ  دنیا کے اندر انسانی مدد پیش کر رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں یمن کے اندر اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس نے اپنی تقرری کے بعد اپنی پہلی بریفنگ میں سلامتی کونسل کے سامنے قرارداد 2216 کی بنیاد پر دو ماہ کے اندر یمن کے مذاکرات کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس فریم ورک میں ایسی سیاسی تبدیلی پر توجہ مرکوز ہوگی جس میں مفاہمت، آئینی نظرثانی، تعمیر نو اور نئی حکومت کی تعمیر نو  شامل ہوں گی۔(۔۔۔)

بدھ- 2 شعبان 1439 ہجری – 18 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14386)