پہلا صفحہ
بات چیت کو فروغ دینے کے لئے رابطہ عالم اسلامی اور ویٹیکن کا اقدام
ریاض : "الشرق الاوسط” رابطہ عالم اسلامی اور پونٹیفیکل کونسل نے ویٹیکن سٹی میں مذاہب کے درمیان گفتگو کرنے کے لئے ڈائلاگ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں اداروں نے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس میں رابطہ کے جنرل سکریٹری دکتور محمد عیسیٰ اور مذاہب کے درمیان […]

ریاض : "الشرق الاوسط”
رابطہ عالم اسلامی اور پونٹیفیکل کونسل نے ویٹیکن سٹی میں مذاہب کے درمیان گفتگو کرنے کے لئے ڈائلاگ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں اداروں نے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس میں رابطہ کے جنرل سکریٹری دکتور محمد عیسیٰ اور مذاہب کے درمیان ڈائلاگ کے پونٹیفیکل کونسل کے صدر کارڈینال جان لویس توران کی صدارت میں دونوں فریق کے درمیان مستقل کام کرنے والی کمیٹی کی تشکیل دینا شامل ہے۔
مسودہ میں ایک ایسی دنیا میں بات چیت کی ضرورت پر زور دی گئی ہے جہاں ثقافت، مذاہب اور نسل کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان روحانی اور دینی روابط میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے درمیان امن وسلامتی اور عزت و احترام کے مفید تعلقات کو قائم کرنے کی ضرورت میں زیادتی محسوس کی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاھب کے ماننے والوں کے ساتھ تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پونٹیفیکل کونسل کا اہم کردار کو بھی اجا گر کیا گیا ہے اور مذاھب کے درمیان بات چیت کے میدان میں رابطہ عالم اسلامی کا بھی بہت ہی نمایاں رول ہے۔
اتوار – 6 شعبان 1439 ہجری – 22 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14390)