پہلا صفحہ
حوثی رہنماؤں کے درمیان کشیدگی الصماد کے قتل کا سبب
بغاوتی اختلافات کی وجہ سے ان کے موت کے اعلان میں تاخیر جدہ: اسما الغابری یمن کے فوجی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے حوثي بغاوت کے سیاسی کونسل کے صدر صالح الصماد کو جمعرات کے دن قانون کی مدد کرنے والے اتحاد […]
بغاوتی اختلافات کی وجہ سے ان کے موت کے اعلان میں تاخیر

جدہ: اسما الغابری
یمن کے فوجی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے حوثي بغاوت کے سیاسی کونسل کے صدر صالح الصماد کو جمعرات کے دن قانون کی مدد کرنے والے اتحاد کی طرف سے کئے جانے والے حملہ میں قتل کردیا گیا۔
نیشنل آرمی کے ترجمان بریگیڈیر جنرل عبده مجلي نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ وہ ہوائی حملہ جس میں الصماد کو نشانہ بنایا گیا تھا انٹیلیجنس آپریشن اور رہنماؤں کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں ہوا ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں یمن کے سرکاری ترجمان راجح بادی نے تعزیتی گفتگو میں کہا کہ حوثیوں کی طرف سے ان کے موت کے اعلان میں دیر ہونے سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے درمیان غیر معمولی اختلاف ہے کہ اب ان کے بعد کون جانشیں ہوکا۔(۔۔۔)
بدھ – 9 شعبان 1439 ہجری – 25 اپریل 2018ء شمارہ نمبر: (14393)