پہلا صفحہ
ترکی اپوزیشن: گل کو نامزدگی سے روکنے کی دھمکیاں
انقرہ:سعید عبد الرازق ترکی اپوزیشن کے ذرائع نے کل کہا کہ صدر رجب طیب اردوگان نے سابق صدر عبد اللہ گل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ٢٤جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لیں کیونکہ یہ ایک سیاسی انقلاب ہے۔ ذرایع نے بیان کیا […]

انقرہ:سعید عبد الرازق
ترکی اپوزیشن کے ذرائع نے کل کہا کہ صدر رجب طیب اردوگان نے سابق صدر عبد اللہ گل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ٢٤جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لیں کیونکہ یہ ایک سیاسی انقلاب ہے۔
ذرایع نے بیان کیا ہے کہ اردوگان نے آرمی اسٹاف کے چیف خلوصی اکار کو گل کے پاس بھیحا ہے تاکہ وہ انہیں نامزدگی سے اپنا نام واپس لے لینے پر آمادہ کرسکیں اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ اکار کے ہیلی کاپٹر کو سابق صدر کے گھر کے باغ میں اترتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اسی چیز کو اپوزیشن نے اس معاملہ کو گل کو ڈرانے اور دھمکانے کی حیثیت سے دیکھا ہے اور اکار کی سابق صدر سے ملاقات کرنے کی خبر کو حکومت کے قریبی اخبار”ترک خبر” میں شایع ہونے کے ایک دن بعد ہی ہٹا لیا گیا ہے اور اسی طرح اڈیٹر نے نیوز کے الیکٹرانک ویب سائٹ سے بھی اس خبر کو ہٹا لیا ہے۔(۔۔۔)
پیر – 14 شعبان 1439 ہجری – 30 اپریل 2018ء شمارہ نمبر: (14398)