پہلا صفحہ
یمن: حوثیوں کی حمایت کرنے کے شبہ میں ایک قطری آفیسر گرفتار
تعز: "الشرق الاوسط” یمن کے سیکیورٹی اہلکار نے قطر کے اس اینٹیلیجنس آفیسر کو گرفتار کیا ہے جو یمن سے عمان کی طرف سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا اوریمنی حکومت کے ذرائع کے حوالہ سے العربی چینل نے نقل کیا ہے کہ اس آفیسر پر حوثیوں کی حمایت کرنے […]

تعز: "الشرق الاوسط”
یمن کے سیکیورٹی اہلکار نے قطر کے اس اینٹیلیجنس آفیسر کو گرفتار کیا ہے جو یمن سے عمان کی طرف سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا اوریمنی حکومت کے ذرائع کے حوالہ سے العربی چینل نے نقل کیا ہے کہ اس آفیسر پر حوثیوں کی حمایت کرنے کا شبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی حکومت کی فورسز نے یمن کے مہرہ نامی صوبہ میں واقع بندرگاہ کے ذریعہ یمن کے علاقے سے نکلنے کی کوشش کرنے کے وقت محسن الكربي نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور یہ بندرگاہ یمن اور عمان کے درمیان واقع ہے اور انسانی حقوق کی قطری قومی کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے گرفتار کردہ قطری شہری یمن کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے گیا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات– 17 شعبان 1439 ہجری – 03 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14301)