پہلا صفحہ

ماسکو اور اسد کے درمیان دوری اور تہران کی طرف سے تنقید

"9 آستانہ” کے میز پر شمالی شام کے اوٹواسٹراڈ کا آغاز اور 11 ایرانی اسرائیلی حملے میں ہلاک ماسکو: رائد جبر – بيروت/ لندن: "الشرق الاوسط” روس کی سرکاری میڈیا نے حالیہ دنوں میں مضامین کا ایک سلسلہ شائع کیا ہے جس میں ماسکو اور شامی حکومت کے درمیان کئی فائلوں [&hellip

ماسکو اور اسد کے درمیان دوری اور تہران کی طرف سے تنقید
"9 آستانہ” کے میز پر شمالی شام کے اوٹواسٹراڈ کا آغاز اور 11 ایرانی اسرائیلی حملے میں ہلاک

ماسکو: رائد جبر – بيروت/ لندن: "الشرق الاوسط”

روس کی سرکاری میڈیا نے حالیہ دنوں میں  مضامین کا ایک سلسلہ شائع کیا ہے جس میں ماسکو اور شامی حکومت کے درمیان کئی فائلوں کے سلسلہ میں مختلف حالتوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک سینئر ایران کے پارلیمانی ذمہ دار نے صدر بشار الاسد کی غیر معمولی تنقید کی ہے۔

دو روز قبل روس کے فزگلیاد نامی میگزین میں نشر کردہ مقالہ نے لوگوں کی توجہ مبذول اس طور پر کرائی ہے کہ روس شامی انٹیلی جنس سروسز اور اس روسی فوج کے درمیان ہونے والے اختلافات کی شدت کیا ذکر کیا گیا ہے جس نے براہ راست آزاد علاقوں پر اپنا کنٹرول کر لیا ہے اور ان علاقوں میں حکومت سے آزاد ہو کر اپنا تصرف کر رہی ہے۔(۔۔۔)

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ایک رکن حشمت اللہ فلاحت بیشہ نے کل ایرانی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسد کے موقف کی تنقید کرتے ہوئے اسے منفی بتایا ہے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں انسانی حقوق کے شامی رصدگاہ نے بتایا کہ کل شام میں فجر کے وقت ایران اور "حزب اللہ” کی جگہوں پر اسرائیلی حملوں میں 11 ایرانی ہلاک ہوئے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ کم سے کم 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی سلسلہ میں کزاکستان کی وزارت خارجہ نے کل اعلان کیا ہے کہ آستانہ کاروائی کے تمام فریقوں نے اگلے دو دنوں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کی تصدیق ہے اور اشارہ کیا کہ آستانہ9 کی کاروائی شامی حکومت اور مخالف جماعتوں کے وفود بھی شرکت کریں گے اور اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ حلب اور دمشق کے درمیان شمالی ریپڈ ہائی وے کے افتتاح پر ماسکو کی توجہ مرکوز ہے۔

اتوار – 27 شعبان 1439 ہجری – 13 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14311)