امريكہ

خلیجی اور امریکی پابندیوں کی فہرستوں میں ناصر اللہ اور ان کے نائب

سعودی عرب کے نزدیک حزب اللہ اپنے سیاسی اور فوجی بازو کے ساتھ دہشت گرد جماعت اور ایران کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے استقرار واستحکام نشانہ بنانے کے سلسلہ میں اس پر الزام جدہ: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے حزب اللہ کے چھ رہنماؤں پر […]

خلیجی اور امریکی پابندیوں کی فہرستوں میں ناصر اللہ اور ان کے نائب
سعودی عرب کے نزدیک حزب اللہ اپنے سیاسی اور فوجی بازو کے ساتھ دہشت گرد جماعت اور ایران کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے استقرار واستحکام نشانہ بنانے کے سلسلہ میں اس پر الزام

جدہ: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے حزب اللہ کے چھ رہنماؤں پر پابندی عائد کردی ہے اور ان میں سر فہرست پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن نصر الله اور ان کے نائب نعيم قاسم ہیں اور اس سلسلہ میں پارٹی کے سیاسی اور فوجی بازو کے درمیان کوئی فرق نہیں  کیا گیا ہے۔

خلیجی ممالک کی طرف سے یا اقدام اس وقت ہوا جب امریکی محکمۂ خزانہ نے اس جماعت کے رہنماؤں پر نئے پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور ان پابندیوں میں خاص طور پر نصر اللہ اور ان کے نائب کے ساتھ ساتھ چار دیگر افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔(۔۔۔)

سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ حزب اللہ ایک عالمی دہشت گرد تنظیم ہے اور سعودی عرب کے رہنماء اس کے فوجی اور سیاسی بازو کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے ہیں۔(۔۔۔)

سعودی خبر رساں ادارہ نے کل کہا ہے کہ یہ پابندیاں پارٹی کے کئی رہنماؤں اور ان کے حامیوں کے خلاف جاری کی گئی ہیں اور اس نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے رہنماء اور ان کی حمایت کرنے والا ایران مشرق وسطی کے پورے علاقہ کے استقرار واستحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات – 01 رمضان المبارک 1439 ہجری – 17 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14315)