پہلا صفحہ
ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدہ کے سلسلہ میں یورپ کے درمیان تنازعہ
تہران کی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لیے آج پومپیو کے منصوبہ کا انتظار واشنگٹن – لندن: "الشرق الاوسط” ایران کے سلسلہ میں روس، چین اور یورپ کی اس تجویز کے بارے میں مختلف معلومات مل رہی ہیں جس کی بنیاد پر ایک ایسے نئے معاہدہ کے سلسلہ میں مذاکرات کیا […]
تہران کی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لیے آج پومپیو کے منصوبہ کا انتظار

واشنگٹن – لندن: "الشرق الاوسط”
ایران کے سلسلہ میں روس، چین اور یورپ کی اس تجویز کے بارے میں مختلف معلومات مل رہی ہیں جس کی بنیاد پر ایک ایسے نئے معاہدہ کے سلسلہ میں مذاکرات کیا جا سکے جس میں علاقائی استقرار واستحکام کو نشانا بنانے والے بیلسٹک میزائل کو ترقی دینے سے واپسی کے بدلے میں تہران کے لیے مالی فوائد کا ذکر شامل ہے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں یہ توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سفارتی روڈ میپ کی ان تفصیلات کا انکشاف کریں جن میں یورپیوں اور دیگر اتحادیوں سے وسیع حمایت کی دعوت ہو تاکہ ایران کو مذاکرات کے لیے مجبور کیا جا سکے اور اس کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں کو ترقی دینے کے پروگرام اور ایران کی علاقائی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی حکمت عملی کی حمایت کی جا سکے۔
پیر – 05 رمضان المبارک 1439 ہجری – 21 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14319)