پہلا صفحہ

شام میں اسرائیل کی طرف سے اپنے مقاصد کے دایرۂ کار میں وسعت

منبج کے سلسلہ میں ترکی اور امریکہ کے مابین اجلاس موسکو: رائد جبر انقرہ: سعید عبد الرازق تل ابیب: "الشرق الاوسط” یورپ کے سفارتی ذرائع نے کل "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب نے موسکو کو شام کے اندر ریڈ لائنوں کو وسیع کرنے سے متعلق اپنے […]

شام میں اسرائیل کی طرف سے اپنے مقاصد کے دایرۂ کار میں وسعت
منبج کے سلسلہ میں ترکی اور امریکہ کے مابین اجلاس

موسکو: رائد جبر انقرہ: سعید عبد الرازق تل ابیب: "الشرق الاوسط”

یورپ کے سفارتی ذرائع نے کل "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب نے موسکو کو شام کے اندر ریڈ لائنوں کو وسیع کرنے سے متعلق اپنے فیصلہ کی خبر دے دی ہے اور اس کاروائی میں ایران کو صرف جنوب ہی میں نہیں بلکہ شام کے پورے علاقہ میں اپنے فوجی وجود کو ثابت کرنے، میلیشیا اور حزب اللہ کو مضبوط بنانے سے روکنا شامل ہے۔

سابقہ ریڈ لائنوں میں اس بات کی ممانعت تھی کہ ایران میلیشیا یا حزب اللہ کی طرف میزائل منتقل کرنے سے باز آجائے اور مستقل فوجی اڈے یا میزائل فیکٹریاں قائم کرنے رک جائے۔(۔۔۔)

دوسری طرف ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وفد نے ترکی کے اندر شمالی شام میں واقع منبج کے بارے میں مشورہ کا آغاز کیا ہے اور یہ مشورہ اگلے مہینے 4 تاریخ کو ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو کی طرف سے کئے جانے والے واشنگٹن کے دورہ کے تمہید ہے۔

ہفتہ – 10 رمضان المبارک 1439 ہجری – 26 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14324)