پہلا صفحہ
عراقی حکومت کی صدارت کے لئے 7 نام گردش میں
ان میں العبادی اور صدر کے چچہ زاد بھائی پیش پیش بغداد: حمزہ مصطفی عراق کی اگلی حکومت کی صدارت کے لئے نامزدگی کے بازار میں سات اسماء گردش میں ہیں جن میں اپنی صدارت کی مدت مکمل کرنے والے وزیراعظم حیدر العبادی حالیہ انتخابات میں پہلی پوزیشن پررہنے والے "سایرون” […]
ان میں العبادی اور صدر کے چچہ زاد بھائی پیش پیش

بغداد: حمزہ مصطفی
عراق کی اگلی حکومت کی صدارت کے لئے نامزدگی کے بازار میں سات اسماء گردش میں ہیں جن میں اپنی صدارت کی مدت مکمل کرنے والے وزیراعظم حیدر العبادی حالیہ انتخابات میں پہلی پوزیشن پررہنے والے "سایرون” اتحاد کے سربراہ مقتدی الصدر کے ایک کے چچہ زاد بھائی پیش پیش ہیں۔
ایک باخبر سیاسی ذریعہ نے اپنا نام ذکر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ سب سے زیادہ خوش قسمت شخصیات میں (الدعوہ پارٹی کے سیاسی دفتر کے صدر اور النصر اتحاد کے سربراہ) حیدر العبادی ہیں اور ان کے بعد ( قومی سلامتی کے مشیر کار) فالح الفیاض ہیں اور ٹھیک اسی پوزیشن پر (پارلیمانی صدر کے سابق اسسٹنٹ اور الصدر تحریک کے سابق رہنما) قصی السہیل بھی ہیں۔
اتوار – 11 رمضان المبارک 1439 ہجری – 27 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14325)